وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھارت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کا فیصلہ

پیر 24 اگست 2015 15:44

وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھارت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست2015ء)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال سمیت سولہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا ۔ وفاقی حکومت نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملک میں امن وامان ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتوں اور اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کے حوالہ سے بھی فیصلہ کرے گی۔