وفاقی کابینہ نے 120نکاتی ایجنڈے میں سے 116نکات کی منظوری دیدی

پیر 24 اگست 2015 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی کابینہ نے 120نکاتی ایجنڈے میں سے 116نکات کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتارتیز کرنے کا فیصلہ اور کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کی منظوری دے دی،کابینہ نے اردو کو دفتری زبان کے استعمال سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

پیر کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی سیکیورٹی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ 20ہزار سے زائد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ساڑھے تین ہزار دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں،30مشکوک مدارس کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت بند کیا گیا، دہشت گردی میں استعمال کئے جانے والے 124بینک اکاؤنٹس بند کئے گئے، خفیہ اداروں نے 58ہزار انٹیلی جنس بیس آپریشنز کئے،79کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوائے گئے ہیں۔

اجلاس میں کرنل(ر)شجاع خانزادہ (شہید) کیلئے دعائے مغفرت اور ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل کیلئے دعا کی گئی۔وفاقی کابینہ نے120نکاتی ایجنڈے میں سے 116نکات کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتارتیز کرنے کا فیصلہ اور کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، کابینہ نے اردو کو دفتری زبان کے استعمال سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔کابینہ کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کی منظوری دے دی۔