Live Updates

الیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ریفرنس دائر کئے جانے سے متعلق خبریں افواہ ہیں،تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی ریفرنس دائر کئے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

پیر 24 اگست 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ریفرنس دائر کئے جانے سے متعلق خبریں افواہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے ریفرنس دائر کئے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار ہے، اگر جواب نہ آیا تو ہر فورم استعمال کریں گے، الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کے پاس عہدوں پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات