روس اوپن ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ2015ء کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پیر 24 اگست 2015 16:35

روس اوپن ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ2015ء کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن نے روس میں ہونیوالے روس اوپن ٹین پین بولنگ چمپئن شپ 2015کیلئے قومی ٹیم کا ا علان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان قومی ٹین پین بولنگ ٹیم کی طرف سے ٹاپ سیڈز پلیرز اعجاز الرحمان ، ظفر اقبال ، اخمر عباس اور علی سوریا روس اوپن ٹین پین بولنگ چمپئن شپ 2015 میں پاکستان کی نمائنداگی کریں گے۔ چمپئن شپ9 سے 13 نومبر تک روس کے شہر سنٹ پیٹربرگ میں کھیلا جائیگا ۔پاکستان ٹین پین بولنگ فیڈریشن ٹیم کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم پر أمید ہے کہ چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دیکھائے گے اور اپنے ملک کا نام روشن کرینگے۔