پاک فضائیہ کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات ‘ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 24 اگست 2015 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی دونوں سربراہوں نے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پیر کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کوہرقیمت پرجڑ سے اکھاڑپھینکیں گے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ائیرچیف مارشل سہیل امان نے بھی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں شوال میں جاری آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔