اسلام آباد ‘ دفعہ144کیخلاف ورزی ‘ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور کرلی گئی

پیر 24 اگست 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) علاقہ مجسٹریٹ نے اسلام آبادمیں دھرنوں میں دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر ڈی جے بٹ کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دھرنوں میں دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر ڈی جے بٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے سمیت دو شخصی ضمانتیں عدالت میں جمع کرائی گئیں جنھیں علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے منظور کر لیا۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں ڈی جے بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہے چند روز قبل علاقہ مجسٹریٹ نے دھرنوں میں دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ کے خلاف پولیس کو ڈی جے بٹ کوتین ستمبر کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔مقدمے سے مسلسل غیرحاضری پرملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :