اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

کراچی آپریشن ، استعفوں کے معاملے اور ایم کیو ایم کے تحفظات زیر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 16:44

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازی ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات تاحال جاری ہے. ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہو رہی ہے. ملاقات میں کراچی آپریشن ، ایم کیو ایم کے تحفظات اور استعفوں کا معاملہ زیر غور ہے.

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی آپریشن پر تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن میں محض ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے خواہ وہ پھر کسی بھی جماعت میں ہوں.

وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو کراچی آپریشن پر اعتراضات ہیں لیکن کراچی آپریشن سے سب سے زیادہ فائدہ ایم کیو ایم ہی کو ہو گا. تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے.