پاک، بھارت کرکٹ سیریز دو طرفہ معاملہ، آئی سی سی کوئی کردار نہیں ادا کر سکتی:ظہیر عباس

پیر 24 اگست 2015 17:09

پاک، بھارت کرکٹ سیریز دو طرفہ معاملہ، آئی سی سی کوئی کردار نہیں ادا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز دو طرفہ معاملہ ہے اور آئی سی سی اس میں کوئی کردار نہیں ادا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے صدر اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس کاکہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو یقینی طور پر ایک دوسرے سے کھیلنا چاہیئے کیوں اس سے دونوں ممالک کی کرکٹ بہتر ہوگی تاہم اس سلسلے میں آئی سی سی کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی ہے۔ ظہیر عباس کے مطابق جب تک پاکستان کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے تب تک کوئی ٹیم یہاں نہیں آئے گی لیکن حالات بہتر ہوتے ہی ٹیمیں یہاں کھیلنے ضرور آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :