اسلا م آباد : ایم کیو ایم کے وفد اور وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات، وزیر اعظم سے مذاکرات کامیاب ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 18:10

اسلا م آباد : ایم کیو ایم کے وفد اور وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات، وزیر ..

اسلا م آباداردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سر براہی میں ملاقات کی. وزیر اعظم نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں. وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور انتشار پھیلانے والے عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات سننے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی .

(جاری ہے)

کمیٹی ایم کیو ایم کے تمام تحفظات سنے گی. اس سے قبل بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم گٍلہ کرتی ہے لیکن کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ متحدہ ہی کو ہو گا. وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وسیع تر قومی مفاد کے لیے پارلیمنٹ کا حصہ رہی ہے. ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم سے استعفوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا. اور یقین دہانی کروائی کہ ایم کیو ایم کے تمام جائز تحفظات کو دور کیا جائے گا.