سعودی عرب میں سینماؤں پر کوئی پابندی نہیں، فہد التمیمی
سینماء کھولنے کیلئے حکومت سے اجازت لینے میں 72گھنٹے درکارہوتے ہیں،چئیرمین پروڈیوسرزوڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن
پیر 24 اگست 2015 19:19
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سعودی عرب کی ’’پروڈیوسرز وڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن‘‘کے چیئرمین فہد التمیمی نے کہا ہے کہ ملک میں سینماؤں کے قیام پر کسی قسم کی پابندی یا ممانعت نہیں ہے۔ اگر کوئی سینما کھولنا چاہتا ہے تو اس کے لیے حکومت سے اجازت لینے میں زیادہ سے زیادہ 48 سے 72 گھنٹے ہی میں کام ہو جاتا ہے۔فہد التمیمی نے ان خیالات کا اظہارعرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جن فلموں کی نمائش پرپابندی لگائی گئی اس کی وجہ نمائش کے لیے پیشگی اجازت حاصل نہ ہونا ہوسکتی ہے کیونکہ سعودی وزارت ثقافت اور سینما مالکان فلموں کی نمائش سے قبل کسی بھی فلم کی نمائش کے بارے میں صلاح مشورہ کرتے ہیں اور اس کے بعد اس فلم کی نمائش کی اجازت دی جاتی ہے۔(جاری ہے)
اگر وزارت ثقافت سے فلم کی نمائش کے لیے نمائش کی اجازت مانگے بغیر کوئی فلم پیش کی جائے گی تو حکومت ایسا نہیں کرنے دے گی۔
سعودی عرب میں سینماؤں کی تعداد میں کمی کی وجہ بیان کرتے ہوئے فہد التمیمی نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ لوگوں میں سینما کے حوالے سے شعور کا نہ ہونا ہے۔ بہت سے لوگ سینما کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔ اس لیے اس شعبے میں پیسا لگانے سے گریز کرتے ہیں ورنہ ملک میں ایسا کوئی ادارہ یا اتھارٹی نہیں جو سینماؤں کے قیام پر پابندی عاید کررہاہو۔ البتہ سینما کے قیام سے قبل اس کی رجسٹریشن لازمی ہوتی ہے جو تین سے چار دن میں حاصل ہوجاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.