الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

این اے 122لاہورکی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی گئی ٗ ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی قائمقام سپیکر بن گئے

پیر 24 اگست 2015 19:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے الیکشن ٹربیونل نے این اے 122کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کر انے کا فیصلہ سنایا تھا جس پر پیر کو الیکشن کمیشن نے این اے 122لاہور vکی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے ایاز صادق کی کامیابی سے متعلق جاری شدہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ایاز صادق قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے سے بھی فارغ ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی قائمقام سپیکر بن گئے ہیں ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی باضابطہ کاپی نہ ملنے کی وجہ سے ایاز صادق کی رکنیت ختم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکاواضح رہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو اپنا بیرونی دورہ ختم کر نے کی پہلے ہی وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کر چکے ہیں ۔