بھارتی عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں،ل ڈاکٹر محمد امجد
چودھراہٹ قائم کرنے کی بجائے خطے کے ممالک کے دل جیتنے چاہئیں، سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ
پیر 24 اگست 2015 19:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ (APML)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مذاکرات کے انکار سے بھارتی عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں،بھارت کبھی بھی مثبت اور نتیجہ خیزمذاکرات کے لئے دل سے تیار نہیں ہوا،اب وقت بدل چکا ہے ،بھارت کودھونس کے ذریعے چودھراہٹ قائم کرنے کی بجائے خطے کے ممالک کے دل جیتنے چاہئیں،بھارت کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں،افغانستان سے پاکستانی علاقے میں میزائل حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
کوئی خوش فہمی میں نہ رہے،افواج پاکستان وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوپارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں پارٹی راہنماؤں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے ممالک کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی بجائے رعب اور دبدبہ قائم کرکے اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے مگر اس کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔
طے شدہ مذاکرات سے انکار کر کے بھارت نے اپنا اصل روپ دنیا کو دکھا دیا ہے۔سب جانتے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے مسئلہ ء کشمیر کا حل ناگزیر ہے ایسے میں بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کا ایجنڈا نہ بنانے کی شرط ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رویے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر تعلقات کے قیام کا خواہاں نہیں ہے۔انہوں نے آئے روز پاکستانی سرحدوں پر بھارتی افواج کی طرف سے گولہ باری پر شدیدالفاظ میں تنقید کی ۔انہوں نے گزشتہ روز افغانستان کی طرف سے پاکستانی علاقے میں میزائل حملے کی بھی بھرپور مذمت کی۔اے پی ایم ایل کے راہنما نے خبردارکیا کہ قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہیں جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.