ڈاکٹر طاہرالقادری بہت پہلے الیکشن کمیشن کو میں غیر آئینی ، غیر قانونی اور نااہل قراردے چکے ہیں، طاہرالقادری نے آئین کی بند کتاب کو پوری قوم کے سامنے کھول کے رکھ دیا ،ٖغلام علی خان

پیر 24 اگست 2015 19:30

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بہت پہلے الیکشن کمیشن کو غیر آئینی ، غیر قانونی اور نااہل قراردے چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے مستعفی ہونے کاجو مطالبہ آج کیاجارہا ہے۔اسی مقصد کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری دسمبر 2012ء کو اسلام آباد میں دھرنا بھی دے چکے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مصطفی خان،منظور ملک بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت الیکشن کمیشن کو تشکیل کے غیر آئینی،غیر قانونی ہونے کے مطالبے کو کسی نے تسلیم نہیں کیاتھا ،بلکہ ڈاکٹر طاہرالقادری پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی، لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری نے بروقت قدم اٹھا کر قوم کو بتادیا تھا کہ اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے نہ ہی شفاف الیکشن ہوں گے اور نہ ہی کوئی تبدیلی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جس کی آنے والے حالات پر گہری نظر ہو،ڈاکٹر طاہرالقادری زندہ بادجنہوں نے آئین کی بند کتاب کو پوری قوم کے سامنے کھول کے رکھ دیا ، قوم کو آئین سکھا دیا،آج بچہ بچہ جانتا ہے کہ آرٹیکل 62,63کیا ہے ، آرٹیکل37.38کیا کہتا ہے۔ ۔اب قوم کو سمجھنا چاہئے کہ ان کا حقیقی لیڈر کون ہے۔پاکستانی عوام کو چائیے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دے ان کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ کرپٹ نظام اور لٹیرے حکمرانوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات حاسل کی جا سکے۔

پاکستان عوامی تحریک ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی غیرآئینی تشکیل کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر چکی ہے،عنقریب سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور کی قیادت میں وفد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے آگاہ کرے گا ۔