اسلام آباد پولیس کا شاہدرہ پکنک پوائنٹ پرچھاپہ ٗڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چارملزمان گرفتار

پیر 24 اگست 2015 19:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) اسلام آباد پولیس کا شاہدرہ پکنک پوائنٹ پرچھاپہ ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ چاروں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اپنے مخبرکی اطلاع پر شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر چھاپہ مارکرڈکیٹی کی وارداتوں میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ ملزمان سے تین پستول اورخنجربرآمد کرلئے گئے گرفتار ملزمان میں عبدالرشید ،سعید الرحمان، عبداﷲ اورعلی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :