اللہ کا شکر ہے مجھے دوسری زندگی ملی ہے: رشید گوڈیل

muhammad ali محمد علی پیر 24 اگست 2015 19:45

اللہ کا شکر ہے مجھے دوسری زندگی ملی ہے: رشید گوڈیل
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے دوسری زندگی ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوجانے والے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رشید گوڈیل نے ہوش میں آنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو پیغام میں رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہیں دوسری زندگی ملی ہے۔ ڈاکٹروں کی محنت اور عوام کی دعاوَں کے باعث آج وہ زندہ ہیں۔