پشاور ہائیکورٹ نے کرپشن کے الزامات میں گرفتارضیاء اﷲ آفریدی کو ضمات پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 24 اگست 2015 20:00

پشاور ہائیکورٹ نے کرپشن کے الزامات میں گرفتارضیاء اﷲ آفریدی کو ضمات ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی کو ضمات پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس مسر ت ہلالی اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ضیاء اﷲ آفریدی کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے عدلت کو بتایا کہ احتساب کمیشن ہمارے موکل کو 9 جولائی کو گرفتار کیا ہے اور ابھی تک اسکو جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے جوکہ غیر قانونی ہے اور انکو وقفے وقفے سے مختلف مقدمات میں ملوث کیا جا رہاہے اور انکی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جارہی ہے۔

سابق وزیر پرمختلف معدنیات کی غیرقانونی کھدائی کی تین مقدمات درج ہیں ، فاضل بنچ نے سماعت کے دوران احتساب کمیشن کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور وکلاء صفائی کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست بیس لاکھ روپے مچلکے دونفری کے ساتھ منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیئے ۔