دعا ہے حکومت اور فوج مل کر چلتے رہیں : خورشید شاہ

muhammad ali محمد علی پیر 24 اگست 2015 20:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ دعا ہے حکومت اور فوج مل کر چلتے رہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی سمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سول ملٹری تعلقات مثالی ہیں، دعا ہے حکومت اور فوج مل کر چلتے رہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو کہا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں ۔ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیئے۔رینجرز کو اپنی حدود میں رہ کر کرچی میں آپریشن کرنا چاہیئے۔ کراچی میں فوجی آپریشن کا مطالبہ ایم کیو ایم نے خود کیا تھا پر اب مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔