سنگاکارا کو کرکٹ کے بعد اہم ترین عہدے کی پیشکش کر دی گئی

پیر 24 اگست 2015 20:15

سنگاکارا کو کرکٹ کے بعد اہم ترین عہدے کی پیشکش کر دی گئی

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سری لنکا کے سٹار بلے باز کمار سنگاکارا کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اگلے ہی روز برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنگاکارا نے بھارت کے خلاف اپنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلا اور گزشتہ روز ختم ہونے میچ میں انہیں ہزاروں شائقین اور بڑی شخصیات نے انہیں عالمی کرکٹ سے رخصت کیا۔

سری لنکا کے صدر میتھریپالا نے اختتامی تقریب کے دوران کمار سنگاکارا کو سری لنکا کیلئے باعث فخر قرار دیا۔

(جاری ہے)

کمار سنگاکارا نے فوی طور پر سفارتی عہدے کی پیشکش کو قبول نہیں کیا تاہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کیلئے بالکل بھی تیار نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ’’ یہ میرے لیے حیران کن ہے، مجھے اس بارے میں ابھی سوچنا ہے اور اس صدر مملکت کے ساتھ مزید بات چیت کرنی ہے ۔واضح رہے کہ سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں کھلاڑی۔ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے دوران134 ٹیسٹ میچ کھیل کر 57.40 کی اوسط سے 12,400 رنز بنائے جس میں ایک ٹرپل سنچری اور 38 سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :