پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بر وقت تکمیل ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اگست 2015 20:29

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بر وقت تکمیل ہر قیمت پر یقینی بنائی ..

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بر وقت تکمیل ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیگی، منصوبے کا سب صوبوں کو یکساں فائدہ ہوگا تاہم سب سے زیادہ ثمرات بلوچستان کے حصے آئینگے ، بلوچستان کو مثالی علاقہ بنایا جائیگا۔

پیر کو وزیر اعظم محمدنواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی قیادت میں اعلی سطح وفد چین پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تین روزہ دورے میں دونوں ممالک کے وفودپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرامد کا جائزہ لیا جائیگا اور چین کی اعلی سطحی قیادت سے مذاکرات بھی کرینگے ۔ چین روانہ ہونے سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے ذریعے ملک میں لاکھوں افراد کیلئے روزگار پیدا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کے استحکام اور امن کو یقینی بنانا ہو گا، جو ملک میں بد امنی پھیلائے گا عوام اسے ناکام بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی رہداری کے منصوبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :