دربار بابا فرید میں سات مشکوک افراد کی داخل ہونے کی کو شش ،تین گرفتار

پیر 24 اگست 2015 20:35

دربار بابا فرید میں سات مشکوک افراد کی داخل ہونے کی کو شش ،تین گرفتار

پاکپتن ۔24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)دربار بابا فرید میں سات مشکوک افراد کی داخل ہونے کی کو شش کے دوران تین گرفتار کرلیا گیا جبکہ چار فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق سات ملزموں خرم شہزاد وغیرہ کارLEB-5487 اور موٹر سائیکل PKK-816 پر دربار بابا فرید کے سامنے آئے، کار اور موٹر سائیکل بیرونی گیٹ کے سامنے کھڑی کرکے انہوں نے انڑی گیٹ سے دربار میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل شہزاد احمد نے ان کو مشکوک پا کر روکا جس پر وہ اس سے دست و گریبان ہو گئے ،اس سے رائفل چھین لی اور اس کی وردی بھی پھاڑ دی۔ مزید نفری کے بر وقت پہنچنے پر تین ملزموں کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ چار ملزم فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔