اسلام آباد ہائیکورٹ ؛ گریڈ 19 کے آفیسر نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

پیر 24 اگست 2015 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی حکومت کے تحت گریڈ 19 کے آفیسر نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے آفیسر شہزاد نواز چیمہ نے اپنے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 7 جولائی کو جسٹس نور الحق قریشی نے گریڈ 20 میں انکی ترقی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی احکامات پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ لہذا عدالت ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلائے۔