الیکشن کمیشن نے پی پی 16 اٹک میں الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا،چھ اکتوبر کو پولنگ ہوگی

پیر 24 اگست 2015 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 16 اٹک میں الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ چھ اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 16 اٹک میں شجاع خانزادہ کی خالی ہونے والی سیٹ پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق 8 اور 9 ستمبر کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 10 اور 11 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات لینے کی تاریخ 17 ستمبر ہے۔ امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں امیدواروں کی حتمی فہرست 17 ستمبر کو آویزاں کردی جائے گی۔ جبکہ چھ اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :