ایم کیو ایم پارلیمنٹ سے استعفے واپس لینے پر رضامند ہوگئی

muhammad ali محمد علی پیر 24 اگست 2015 22:10

ایم کیو ایم پارلیمنٹ سے استعفے واپس لینے پر رضامند ہوگئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) ایم کیو ایم پارلیمنٹ سے استعفے واپس لینے پر رضامند ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم کے ساتھ ہورہی 6 گھںٹے طویل ملاقات ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے 5 رکنی وفد نے پارلیمنٹ سے دیے جانے والے استعفوں کے حوالے سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان اور اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے استعفے واپس لینے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی یقین دہاںی کروائی۔جبکہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفضات کو دور کرنے کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔