آئی سی سی پاک بھارت سیریز کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی ‘ ظہیر عباس

پاکستانی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے،اس کی کارکردگی بہتر ہوگی تو سب اس کی طرف آئیں گے

پیر 24 اگست 2015 22:14

آئی سی سی پاک بھارت سیریز کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی ‘ ظہیر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز دونوں ملکوں کے بورڈز کا معاملہ ہے، آئی سی سی اس میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق لیجنڈ بیٹسمین اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے موجودہ صدر ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کوئی معمولی نہیں ہے۔

اس کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔ اس کی کارکردگی بہتر ہوگی تو سب اس کی طرف آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کھیل کیلئے بہتر ہے۔ پڑوسی ممالک کے کھیلنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئیگی۔ تاہم یہ سیریز دونوں ملکوں کے بورڈز کا معاملہ ہے۔ آئی سی سی اس میں اپنا کوئی کردار اد نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :