فلمسٹار بابرہ شریف کا 30لاکھ مالیت کا ڈائمنڈ سیٹ چوری ہو گیا،مقدمہ درج

پیر 24 اگست 2015 23:01

فلمسٹار بابرہ شریف کا 30لاکھ مالیت کا ڈائمنڈ سیٹ چوری ہو گیا،مقدمہ درج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) لاہور میں معروف فلمسٹار بابرہ شریف کا 30لاکھ مالیت کا ڈائمنڈ سیٹ چوری ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ایم ایم روڈ گلبرگ میں رہائش پذیر فلمسٹار بابرہ شریف نے چوری کا مقدمہ اپنی نوکرانی آسیہ اور ا سکے ساتھی طارق کے خلاف درج کرا دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی ملازمہ آسیہ پر الزام لگایا کہ ا س نے موقع پا کر گھر سے 30لاکھ مالیت کا ہیروں کا سیٹ چوری کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بابرہ شریف کے مطابق پولیس نے تاحال کچھ نہیں کیا اور انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم پکڑ کر چھوڑ دیئے،ہار برآمد نہیں ہوا۔