Live Updates

عمران خان پڑھے لکھے جاہل اورانکی دماغی صلاحیت محدود ہے اس لئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، عمران خان کی جعلی ڈگری والوں سے قربت ہے، این اے 110 کے حوالے سے میں نہیں بلکہ تحریک انصاف کا امیدوار سپریم کورٹ گیا ،ملک کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں،دشمن کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیں گے، کراچی آپریشن سے لوگ مطمئن ہیں، آپریشن میں رینجرز اور فورسز نے کامیابیاں حاصل کیں،ہمارا ہاتھ مجرموں کے گریبان پر ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 24 اگست 2015 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24اگست۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ عمران خان پڑھے لکھے جاہل اورانکی دماغی صلاحیت محدود ہے اس لئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، عمران خان کی جعلی ڈگری والوں سے قربت ہے، این اے 110 کے حوالے سے میں نہیں بلکہ تحریک انصاف کا امیدوار سپریم کورٹ گیا ،ملک کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں اوردشمن کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیں گے، کراچی آپریشن سے لوگ مطمئن ہیں، آپریشن میں رینجرز اور فورسز نے کامیابیاں حاصل کیں،ہمارا ہاتھ مجرموں کے گریبان پر ہے۔

پیر کوایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پڑھا لکھا جاہل ہے، این اے 110 میں میں سپریم کورٹ نہیں گیا، الیکشن ٹربیونل نے تو میرے حق میں فیصلہ کیا ہوا ہے، عمران خان کو چاہیے بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں، پہلے خوار ہو رہے ہیں پھر اسمبلی میں آئے اور مجھ سے خوار ہوئے، یہ باتیں ان کی سمجھ سے بالاتر ہیں، اس لئے خوار ہو رہے ہیں، عمران خان کو شرم حیا کرنی چاہیے جو انہیں نہیں آتی، جسٹس کاظم ملک نے فیصلہ میرے ہی حق میں دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو ایم این اے جعلی ڈگری پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کی دماغی صلاحیت کمزور ہے، اس لئے خوار ہو ہے ہیں، عمران کی جعلی ڈگری والوں سے کافی قربت ہو گئی ہے، کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ سر گرمیوں کے خلاف ہے، وہ چاہے کسی سیاسی جماعت کا ہو یا تنظیم کا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور امن قائم ہونے تک اسی طرح رہے گا، کراچی آپریشن میں رینجرز پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں کارروائی ہو رہی ہے، وہ لندن کے شہری ہیں وہاں کی حکومت قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خطاب پر پیمرا نے پابندی لگائی ہے کیونکہ الطاف حسین ایسی زبان بولتے ہیں جو برداشت سے باہر ہوتی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ رشید گوڈیل بھائی ہیں، اللہ انہیں شفاء دے، ایسے لوگوں کا استعمال میں رہنا چاہیے، جلد ایسے لوگوں تک ہاتھ پہنچ جائیں گے جنہوں نے ان پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اسمبلیوں میں واپس آنا چاہیے، خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے دہشت گردی کے خلاف جار یجنگ میں ہماری افواج نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں اور امن قائم کیا، پہلے سے بہت فر قہے، ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے دشمن کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیں گے اور ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 80ء کی دہائی میں ہم نے امریکہ کیلئے پراکسی وار لڑئی اب وہ محفوظ ہیں اور ہم اس جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن انشاء اللہ ہم دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کریں گے، ہم برصغیر میں امن چاہتے ہیں لیکن ہمیں اگر مذاکرات کیلئے پیشگی شرائط پر بلایا جائے تو یہ ہمیں ہرگز قبول نہیں، ہمارے پاس ان کے سرکاری اداروں کے بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت ہیں لیکن بھارت نے ہم پر جتنے بھی الزام لگائے سب جھوٹے نکلے، بین الاقوامی برادری کو بھارتی مداخلت کا نوٹس لینا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات