مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، تمام عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی سزا ہمیں نہ دی جائے،الیکشن ٹربیونل کے این اے 122 کے فیصلے سے متعلق تحفظات ہیں، جمہوری پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر کوئی قد غن نہیں ہے، الیکٹرانک میڈیا کو اشتعال انگیر مواد نشر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، نفرت انگیز تقاریر سے عوام میں ہیجان پیدا ہو تا ہے جو کہ منفی عمل ہے، وزیر اعظم کا وژن ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 24 اگست 2015 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، تمام عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی سزا ہمیں نہ دی جائے،الیکشن ٹربیونل کے این اے 122 کے فیصلے سے متعلق تحفظات ہیں، جمہوری پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر کوئی قد غن نہیں ہے، الیکٹرانک میڈیا کو اشتعال انگیر مواد نشر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، نفرت انگیز تقاریر سے عوام میں ہیجان پیدا ہو تا ہے جو کہ منفی عمل ہے، وزیر اعظم کا وژن ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

پیر کو نجی ٹی وی کو دےئے گئے انٹرویو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، تمام عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی سزا ہمیں نہ دی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ جمہوری پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر کوئی قد غن نہیں ہے، الیکٹرانک میڈیا کو اشتعال انگیر مواد نشر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، نفرت انگیز تقاریر سے عوام میں ہیجان پیدا ہو تا ہے جو کہ منفی عمل ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا ویژن ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ پرویز رشید نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، اس آپریشن میں بہت کامیابیاں مل رہی ہیں اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔