بچوں کی پرورش اور نگہداشت کی ذمہ داریاں بانٹنے سے جوڑے نہ صرف خوش بلکہ ان کی جنسی تسکین بھی بڑھتی ہے،امریکی تحقیق

منگل 25 اگست 2015 11:12

بچوں کی پرورش اور نگہداشت کی ذمہ داریاں بانٹنے سے جوڑے نہ صرف خوش بلکہ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)ایک امریکی تحقیق کے مطابق بچوں کی پرورش اور نگہداشت کی ذمہ داریاں بانٹنے سے جوڑے نہ صرف خوش رہتے ہیں بلکہ ایسا کرنے سے ان کی جنسی تسکین بھی بڑھتی ہے۔487 خاندانوں پر تحقیق سے پتہ چلا کہ جو والدین بچوں کی نگہداشت کے فرائض آپس میں برابر بانٹ لیتے ہیں وہ جنسی اور جذباتی طور پر زیادہ سے اطمینان محسوس کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جہاں عورتیں بچوں کی نگہداشت میں زیادہ حصہ ڈالتی ہیں وہاں مرد اور عورت دونوں ہی کم مطمئن نظر آئے۔لیکن تحقیق کار کہتے ہیں کہ جو مرد بچوں کی نگہداشت میں زیادہ وقت گزارتے ہیں ان پر اتنا اثر نظر نہیں آتا۔ یہ نتائج ایک تحقیق سے اخذ کیے گئے ہیں جس کا نام 2006 میریٹل اینڈ ریلیشن شپ سٹڈی ہے۔اس ڈیٹا کو امریکن سوشیالوجیکل ایسوسی ایشن میں پیش کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ جوڑے جہاں خواتین بچوں کی نگہداشت میں 60 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتی ہیں، خصوصاً اصول سازی، تعریف کرنے اور کھیلنے میں، ان کے تعلقات میں اطمینان کم اور لڑائی بہت زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی جنسی زندگی کے متعلق بھی کم خوش ہیں۔تحقیق کے سربراہ جارجیا یونیورسٹی میں سوشیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ڈینیئل کارلسن کہتے ہیں کہ تحقیق کا سب سے اہم نتیجہ یہ ہے کہ جوڑوں کے تعلقات اور جنسی زندگی میں نگہداشت کے مسائل وہیں معیارِ زندگی کو متاثر کرتے ہیں جہاں عورت بچوں کی نگہداشت کی ذمہ داریاں زیادہ سنبھالتی ہے۔