سپینش فٹبال لیگ، بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباؤ کو ہرا دیا

منگل 25 اگست 2015 11:39

سپینش فٹبال لیگ، بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباؤ کو ہرا دیا

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2015ء) سپینش فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپیئن بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباؤ کو ایک صفر سے شکست دے دی ۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا نے سپینش لیگ کے نئے سیزن کا فاتحانہ آغاز کیا اور پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد میسی کی ٹیم بارسلونا نے 1-0 نے میدان مار لیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے، حریف ٹیم کے گول کیپر نے بارسلونا کے کئی حملوں کو ناکارہ بنایا ۔

30ویں منٹ میں بارسلونا کو برتری کا موقع ملا لیکن حیران کن طور پر میسی نے پنلٹی کک ضائع کردی ، دوسرے ہاف بھی بارسلونا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 54ویں منٹ میں لوئیس سواریز نے گیند کو جال میں پھینک کربرتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔