امید ہے کہ مجھے حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ کبیر خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 11:44

امید ہے کہ  مجھے حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ کبیر خان

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء): پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلم ’فینٹم‘ کی نمائش پر حافظ سیعد کے درخواست پر سماعت کے بعد پابندی عائد کر دی تھی۔ حافظ سعید نے اپنی درخواست مں موقف اختیار کیا تھا کہ اس فلم میں پاکستانی شہریوں کو بطور دہشت گرد دکھایا گیا ہے۔ پاکستان میں ’فینٹمُ‘ کی نمائش پر پابندی کے بعد سے فلم کے ہدایتکار کبیر خان کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے۔

(جاری ہے)

کبیر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جو لوگ کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں پھر وہ پہنچا کر ہی رہتے ہیں۔ ہم کبیر خان کی بھلائی چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں حکومت کبیر خان کو سکیورٹی فراہم کرے۔ اس تمام صورتحال سے متعلق کبیر خان کا کہنا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کے میری جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا لیکن اس ساری صورتحال کے باعث میری اہلیہ مزید پریشان ہو گئی ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ میراملک مجھے سکیورٹی فراہم کرے گا۔ فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ میں کبیر خان کے لیے پریشان ہوں، یہ محض ایک فلم ہے، فلم میں موجود سیاسی پہلو فلم کے سکرپٹ کا حصہ ہے۔ تاہم سیاسی پہلو پر بنائی گئی تمام فلموں کو تنقید اور بے جا تنقید کا شکار ہونا ہی پڑتا ہے۔