رحیم یارخان میں 20کمسن بچوں سے زیادتی کے مقدمات درج

منگل 25 اگست 2015 12:01

رحیم یارخان میں 20کمسن بچوں سے زیادتی کے مقدمات درج

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء )رحیم یارخان میں دو ماہ کے دوران 20کمسن بچوں سے زیادتی کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ با اثر ملزمان ابھی تک آزاد گھو م رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زیادتی کاشکار ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں 7سے 11سال کے درمیان ہیں جبکہ بچوں سے زیادتی کے متعدد واقعات کے اکثر با اثر ملزمان ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں، اکثر واقعات میں مختلف گروہ نے اجتماعی طور پر کئے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کی ۔

واقعات پر شہریوں اور لواحقین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔بڑھتی ہوئی اس برائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔بستی نورے والی میں چودہ سالہ بچے سے کی گئی زیادتی کے با اثر ملزمان تین ماہ بعد بھی گرفتار نہیں ہوسکے۔ غریب والدین تھانوں ڈی پی او آفس اور عدالتوں کے چکر کاٹ کر تھک گئے ۔بستی نورے والی کا رہائشی چودہ سالہ بچے نے شرمندگی کے باعث تعلیم کا حصول چھوڑدیا ۔