قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ آئندہ ماہ ستمبر میں کھیلی جائے گی

منگل 25 اگست 2015 12:11

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ آئندہ ماہ ستمبر میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن(پی ڈی ایس اے) کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ آئندہ ماہ ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور یہ چیمپئن شپ 5 روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :