میری اب تک ناکام ہونیوالی فلموں کا ذمہ دار میں خود ہوں‘رنبیر کپور

منگل 25 اگست 2015 12:19

میری اب تک ناکام ہونیوالی فلموں کا ذمہ دار میں خود ہوں‘رنبیر کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ ان کی اب تک ناکام ہونے والی فلموں کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔یاد رہے کہ اداکار رنبیر کپور کی ایک ساتھ تین فلمیں ’بے شرم‘، ’روئے‘ اور ’بومبے ویلوٹ‘ پاکس آفس پر ناکام ہوئی تھی جس کے بعد اداکار کو ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے کہا کہ جب کوئی اداکار سپر ہٹ فلم دیتا ہے تو اس کی خوب تعریف کی جاتی ہے اس ہی لیے جب کوئی خراب فلم دے گا تو اس کی ناکامی کا ذمہ بھی اسے اپنے سر لینا چاہیے۔

رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو میں پسند ہو، میری اداکاری پسند ہے جس ک باعث وہ میری فلمیں دیکھنے سنیما تک آئے البتہ فلم نہ پسند آنے کی صورت میں میں نے اس کی برائی سنی جس کے لیے مجھے تیار رہنا چاہیے۔رنبیر کے مطابق ان فلموں میں کام کرنا ان کی اپنی مرضی تھی جس کی ناکامی کا ذمہ دار بھی وہ خود کو ہی سمجھتے ہیں۔