فلم ”دی فورس اویکنز“ 18دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 25 اگست 2015 12:19

فلم ”دی فورس اویکنز“ 18دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) دیوہیکل آڑن طشتریاں، انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس ایک بار پھر آرہے بڑے پردے پر۔ جی ہاں خلائی مخلوق کے دیوانے ہوجائیں تیار، کیونکہ اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم ”دی فورس اویکنز“ کا انٹرنیشنل ٹریلر گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جو جدید روبوٹس اور آڑن طشتریوں پر سوار ہو کر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوں گے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا، ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، آسکر ایساق، اینڈی سرکس، ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیو سر ہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے کیتھلین کینیڈی ہیں، جبکہ یہ فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے 18دسمبر کو سینما گھروں میں کھڑکی توڑ نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :