فلم” جوانی پھر نہیں آنی “ عید الاضحیٰ پرریلیز ہو گی

منگل 25 اگست 2015 12:20

فلم” جوانی پھر نہیں آنی “ عید الاضحیٰ پرریلیز ہو گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) فلم” جوانی پھر نہیں آنی “کا ٹریلرریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایکشن، ڈرامہ، مستی اور رومانس کا تڑکا لئے مووی لورز کے لئے آرہی ہے، اے آر وائی اور سکس سگما کی پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، فلم میں ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری،جاوید شیخ ،عائشہ خان اور مہوش حیات سمیت کئی جانے مانیچہرے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔

ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کے پروڈیوسرز میں سلمان اقبال، جرجیس سیجا ، شہزاد ناسب اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔فلم عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت امریکا، انگلینڈ، انڈیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں ریلیز کی جائیگی۔