ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ، سٹیپل چیز ریس میں خاتون ایتھلیٹ کو غلط اندازہ مہنگا پڑگیا

منگل 25 اگست 2015 12:28

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ، سٹیپل چیز ریس میں خاتون ایتھلیٹ کو غلط اندازہ ..

بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2015ء) عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کی 3ہزار میٹر سٹیپل چیز ریس کے دوران پاناما کی ایتھلیٹ رولانڈا بیل حادثے کا شکار ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

وہ دوڑ کے دوران ایک رکاوٹ عبور کرتے ہوئے غلط اندازہ لگابیٹھیں اور اوندھے منہ پانی سے بھرے گڑھے میں سر کے بل جاگریں ۔ 27 سالہ رولانڈا نے ہمت نہ ہاری اور ابتدائی طبی معائنے کے بعد مقابلہ جاری رکھا لیکن ان کی بہادری کسی کام نہ آئی اور وہ فائنل کیلیے کوالیفائی نہ کرسکیں ۔