معروف اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات جھوٹی نکلی

منگل 25 اگست 2015 12:40

معروف اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات جھوٹی نکلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف کے گھرچوری کی واردات جھوٹی نکلی، پولیس نے ملازمہ آسیہ کومقدمے میں بیگناہ قراردے کربری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل معروف اداکارہ بابرہ شریف نے تھانہ غالب مارکیٹ میں ملازمہ آسیہ کیخلاف گھر37لاکھ مالیتی زیورات چرانے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے آسیہ کوگرفتارکرلیا،تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ آسیہ بے گناہ ہے جس پراسے چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق آسیہ چارسال کی عمرسے بابرہ شریف کے گھرملازمہ تھی اوراب اس کے والدین اس کی شادی کرناچاہتے ہیں جس کیلئے وہ اسے اپنے ساتھ لے گئے۔