2سالہ لڑکی کی خوراک جان پرآپ حیران رہ جائیں گے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 25 اگست 2015 12:41

2سالہ لڑکی کی خوراک جان پرآپ حیران رہ جائیں گے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست2015ء)للی نام کی یہ 2 سالہ بچی للی میولنز اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کھا جاتی ہے۔للی کی ماں اگر دیکھ بھال نہ کرے تو یہ گھر کا سامان، صوفے اور باتھ روم میں رکھا سامان بھی کھاجاتی ہے۔ للی کو قدرتی کھانے کا بالکل شوق نہیں۔ اسے تو بس بغیر غذائیت کی چیزیں کھانے کی عادت پڑ گئی ہے۔حد تو یہ ہے کہ للی باتھ روم رکھا برش بھی کھا جاتی ہے۔

دو بچی کی کیٹ اوونگٹن کو للی پر ہروقت نظر رکھنی پڑتی ہے کہ کہیں للی بہت زیادہ نقصان دہ چیز نہ کھا لے۔للی کی ماں اسے ہر وقت سمجھاتی ہے کہ اس طرح الا بلا چیزیں کھانے سے نقصان ہو سکتا ہے مگر للی چیزیں سامنے آنے پر خود کو روک ہی نہیں پاتی۔للی پر جب زیادہ سختی کی جاتی ہے تو وہ اپنی ماں کی پونی اور دوسری چیزٰیں چھپا کر رکھتی ہے اور موقع ملنے پر ہڑپ کر جاتی ہے۔

(جاری ہے)

للی نے جب اس طرح کی چیزیں کھانی شروع کی تو اس کی ماں کو لگا کہ اس کی عادت دوسرے بچوں کی طرح ہی ہے مگر وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ للی پلاسٹک کی چیزیں بھی کھا جاتی ہے۔ایک بار کیٹ کے پارٹنر کے موبائل کی سکرین ٹوٹ گئی تو للی اسے بھی کھانے لگی۔کیٹ کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں للی بچی ہے مگر وہ مجھے بچی سے زیادہ لگتی ہے۔ ڈاکٹر للی کی عادت کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔

اُن کے مطابق یہ ایک بیماری پائیکا ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پائیکا ایک قسم کی بیماری ہے جس میں پتھر، سکے، شیمپو، سگریٹ اور کپڑے جیسی چیزوں کو کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔پائیکا کے حوالے سے کافی تحقیق ہو رہی ہے مگر اس کی وجہ کیا ہے ، یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے مریضوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے، کیونکہ کچھ غلط چیز کھانے کی صورت میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ للی جیسے جیسے بڑی ہوتی جا رہی ہے، ویسے ویسے قدرتی کھانوں سے بے زار ہو رہی ہے۔اسی حوالے سے کیٹ للی کے مستقبل کے لیے پریشان ہے۔