سری لنکا اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ 28 اگست سے شروع ہوگا

منگل 25 اگست 2015 13:25

سری لنکا اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ 28 اگست سے شروع ہوگا

کولمبو ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 28 اگست سے یکم ستمبر تک سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہے۔

(جاری ہے)

گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے حیران کن طور پر بھارت کو شکست دے کر سیریز 63 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تاہم اگلے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور آئی لینڈرز کو 278 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر سیریز برابر کر دی۔

فیصلہ کن ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں، بھارتی ٹیم اگر میچ جیت گئی تو اسکیسری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر گزشتہ 22 برسوں کے بعد کسی ٹیسٹ سیریز میں یہ پہلی کامیابی ہوگی اس اعتبار سے ٹیسٹ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کے توقع کی جا رہی ہے۔