حوصلے پست نہیں ہوئے، بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، اینجیلو میتھیوز

منگل 25 اگست 2015 13:26

حوصلے پست نہیں ہوئے، بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام ..

کولمبو ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود انکی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم فیصلہ ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کریگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مایہ ناز آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارتی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے میچ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے تیسرے میچ میں بھارت کو شکست سے دوچار کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں اپنی ٹیم کو مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتاریں گے۔