لاہور : فراڈ کیس؛ پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 13:27

لاہور : فراڈ کیس؛ پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا نے لاہور ہائی کورٹ میں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں قاسم ضیا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان پر عائد کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام بے بنیاد ہے، ان کے ذًے کوئی ادائیگی نہیں ہے، اور نہ ہی نیب کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ نیب نے ان کے خلاف بدنیتی اور سیاسی انتقام کی بنیاد کارروائی کی اور انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا،احتساب عدالت نے انہیں غیرقانونی طور پر ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ قاسم ضیا پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے تاہم گزشتہ روز احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔