ڈی جی فیڈرل ڈیکٹوریٹ آٰف ایجوکیشن ڈاکٹر شہناز ریاض کو گرفتار کرنے کا حکم

منگل 25 اگست 2015 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی فیڈرل ڈیکٹوریٹ آٰف ایجوکیشن ڈاکٹر شہناز ریاض کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے ایک نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی ۔ ڈاکٹر شہناز ریاض عدالت میں پیش ہوئیں تو جسٹس نورالحق این قریشی نے حکم عدولی پر انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ ان پر وفاقی حکومت کے زیر انتظام سکولوں کو 2012 میں فرنیچر کی فراہمی کے بلوں میں خرد برد کا الزام ہے ۔