اسلام آ با دمیں ایف آئی اے کی کارروائی 3 انسانی سمگلر گرفتار

منگل 25 اگست 2015 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آ با دمیں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان جعلی کرنسی بنانے میں بھی ملوث رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں ایف آئی اے حکام نے ایک کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے گئے انسانی سمگلروں میں طارق ، رشید اور قدیر شامل ہیں جبکہ گرفتاری کے وقت ملزمان سے 17 پاسپورٹ اور متعدد جعلی ویزے بھی برآمد کر لئے گئے ۔ اس کے علاوہ تینوں ملزمان جعلی کرنسی بنانے کے دھندے میں بھی ملوث رہے ہیں اور ایف آئی اے حکام کے چھاپے کے دوران ملزمان کے ٹھکانوں سے جعلی کرنسی اور جعلی ویزے بنانے والے آلات اور سازو سامان بھی برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ۔ گرفتاری کے بعد تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ۔