قومی ریسلنگ ٹیم بھارت میں منعقدہ سیف گیمز میں شرکت کرے گی

منگل 25 اگست 2015 13:53

قومی ریسلنگ ٹیم بھارت میں منعقدہ سیف گیمز میں شرکت کرے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ سہیل رشید نے کہا ہے کہ قومی ریسلنگ ٹیم جنوری 2016ء کو بھارت میں منعقد ہونے والے سیف گیمز میں بھرپور شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ان لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی ریسلنگ ٹیم جنوری 2016ء کو بھارت میں منعقد ہونے والے سیف گیمز میں بھرپور شرکت کرے گی اس سلسلے میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو چکا ہے جو جنوری 2016ء تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سہیل رشید نے کہا کہ وہ خود کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں اور اس کے علاوہ بہت جلد دوسرے کوچز بھی تربیتی کیمپ میں شامل ہو کر کھلاریوں کو ٹریننگ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیف گیمز میں شرکت کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان ریسلنگ ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔