جرائم کی روک تھام کے ذمہ دار پولیس افسران ہیں ناقص کارکردگی پرسخت سزادی جائے گی ، ایس ایس پی سانگھڑ

منگل 25 اگست 2015 13:56

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) کرائم قتل چوری سمیت تمام جرائم کی روک تھام کی ذمہ دار پولیس افسران پرہے ناقص کارکردگی پرسخت سزادی جائے گی یہ بات نئے تعینات ایس ایس پی سانگھڑ عبداسلام شیخ نے اپنے آفس میں ضلع سانگھڑ کے ڈی ایس پی،ایس ایچ او کے اتھ تعارفی مٹنگ کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ عوام کی جان مال کے تحفظ کی ذمہ دار پولیس کے فرائض میں شامل ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،چوری ڈکیتی رہزنی ،اسٹریٹ کرائم منشیات فروشی پائپ لائنوں سے تیل چوری سمیت ہرقسم کے جرائم کوروکنے کیلئے،موثراقدامت کئے جائیں پائپ لائنوں سے تیل چوری پرکڑی نگرانی کی جائے غفلت کے مرتکب متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کیس داخل کیائے گا داخلی خارجی حساس مقامات پرپولیس کاگشت چیکنگ کے نظام کوسخت کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :