سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید احمد نے ضمانت قبل از گرفتاری حکم نامے کی نقول عدالت میں جمع کرا دی

منگل 25 اگست 2015 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید احمد نے اپنے خلاف درج کئے گئے مقدمے کی منسوخی کے حوالے سے دائر کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری حکم نامے کی نقول عدالت میں جمع کرا دی ۔ گزشتہ روز جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ وکیل سجاد جبکہ وفاق کی جانب سے سٹینڈنگ کونسل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش آئے ۔

ایڈو وکیٹ سجاد نے چودھری رشید کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی حکم نامے کی نقول عدالت میں پیش کی ۔ سٹینڈنگ کونسل راجہ خالد محمود نے وفاق کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لئے عدالت سے مانگنے کی استدعا کی بعدازاں عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :