آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی،یاسر شاہ اور یونس خان کی ایک ایک درجہ ترقی

منگل 25 اگست 2015 14:00

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی،یاسر شاہ اور یونس خان کی ایک ایک درجہ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ساتویں نمبر سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر سٹیون سمتھ براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین باولر ز میں پاکستانی باولر یاسر شاہ ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبرپر آ گئے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر ڈیل سٹائن موجود ہیں۔ٹیموں کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان 2419پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ پہلی پوزیشن پر ساؤتھ افریقہ 3008پوائنٹس کے براجمان ہے۔