ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جمیکا کی خاتون ایتھلیٹ شیلی این فریزر پرائس نے عمدہ پرفارمنس 100میٹر ریس جیت کر طلائی تمغہ جیت لیا

منگل 25 اگست 2015 14:02

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جمیکا کی خاتون ایتھلیٹ شیلی این فریزر پرائس ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جمیکا کی خاتون ایتھلیٹ شیلی این فریزر پرائس نے عمدہ پرفارم کرتے ہوئے 100 میٹر ریس جیت لی، ڈچ ایتھلیٹ ڈیفن شیپرز نے چاندی کا تمغہ پایا جبکہ امریکی ٹوری بوائی نے برانز میڈل اپنے نام کیا، کینیا کی ویویان چیوروٹ نے ویمنز 10 ہزار میٹر ریس میں پہلا نمبر حاصل کرلیا،تفصیلات کے مطابق چینی دارالحکومت میں جاری 15ویں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جمیکا کی خاتون ایتھلیٹ شیلی این فریزر پرائس نے ویمنز 100 میٹر ایونٹ جیت لیا، یہ ان کا تیسرا ورلڈ ٹائٹل رہا ، ڈبل اولمپک چیمپئن نے 10.76 سیکنڈز کی پرفارمنس سے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، نیدرلینڈز کی ڈیفن شیپرز نے 10.81 سیکنڈز کے ساتھ سلور میڈل پایا، امریکا کی ٹوری بوائی نے برانز میڈل پر اکتفا کیا، انھوں نے مقررہ فاصلہ 10.86 سیکنڈز میں طے کیا۔

(جاری ہے)

کینیا کی ویویان چیوروٹ نے ویمنز 10 ہزار میٹر ریس میں پہلا نمبر حاصل کرلیا، وہ ڈیگو میں منعقدہ 2011 ورلڈ چیمپئن شپ میں 10 کلومیٹر ریس کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ2 مرتبہ 5 ہزار میٹرریس میں بھی ورلڈ چیمپئن رہی تھیں۔ اس مرتبہ انھوں نے مقررہ فاصلہ 31 منٹ 41.41 سیکنڈز میں طے کرکے میدان مارلیا۔ورلڈ نمبرون اور سابق ورلڈ انڈور1500 میٹر ریس کی چیمپئن ایتھوپیا کی گیلیٹا بورکانے چاندی کا تمغہ پایا، ان کی پرفارمنس 31 منٹ41.77 سیکنڈز رہی