خاتون رکن قومی اسمبلی کا ہیروں کا ہار اور تیس تولے سونا چوری، ملازمہ پر مقدمہ کرادیا

منگل 25 اگست 2015 14:45

خاتون رکن قومی اسمبلی کا ہیروں کا ہار اور تیس تولے سونا چوری، ملازمہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) اسلام آبادمیں فنکشنل لیگ کی رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منیر کاہیروں کا ہار اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ لاجز سے چرایا گیا۔ چور چالیس لاکھ مالیت کا ہار ہی نہیں تیس تولے سونا بھی لے گئے۔

(جاری ہے)

خاتون رکن قومی اسمبلی نے مقدمے میں نوکرانی کو نامزد کیا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے لبنیٰ ، سدرہ اور عامر کو گرفتار کر لیا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منیر نے الیکشن کمیشن کو جو اثاثوں کی فہرست جمع کرائی اس میں ہیروں کے ہار کا ذکر نہیں ۔