فارمولا ون‘ برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے بیلجئیم گراں پری جیت لی

منگل 25 اگست 2015 15:11

فارمولا ون‘ برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے بیلجئیم گراں پری جیت لی

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)فارمولا ون ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے بیلجئیم گراں پری جیت لی۔برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سیکیا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

برطانوی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ تئیس منٹ اور چالیس سیکنڈز میں طے کیا۔ اس جیت کے بعد ہملٹن کو چیمپئن شپ ٹیبل پر واضح برتری حاصل ہوگئی ہے، ہملٹن کی رواں سیزن میں یہ چھٹی اور کیرئیر کی انتالیسویں کامیابی ہے۔ جنرل ساوٴنڈ جرمنی کی نیکو روزبرگ اعشاریہ دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔